EPAPER
Updated: November 26, 2021, 2:44 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کرتی سینون کی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے
بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور کرتی سینون کی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس کی اطلاع ورون دھون نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر فلم کا اپنا پہلا لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے دی۔ پوسٹر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’پیش ہے بھیڑیا‘‘ سے میری پہلی جھلک۔ بھیڑیا فرسٹ لک۔ فلم۲۵؍ نومبر۲۰۲۲ء کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ورون-کیرتی کے علاوہ دیپک ڈوبریال اور ابھیشیک بنرجی اہم کردارمیں ہیں۔