EPAPER
Updated: December 30, 2021, 11:51 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ دِشا پاٹنی نے اپنے آنے والی فلم ’یودھا‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور انہوں نے سیٹ پر لی گئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
بالی ووڈ اداکارہ دِشا پاٹنی نے اپنے آنے والی فلم ’یودھا‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور انہوں نے سیٹ پر لی گئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔واضح رہے کہ دشا پاٹنی اپنی فلموں کے تعلق سے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔انہوںنے ’یودھا‘ کے سیٹ سے ایک تصویر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ فلم کے ہیرو،ڈائریکٹر اور فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ فلم اداکارہ دشا پاٹنی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’شکریہ ،آپ سب سے پیاری ٹیم ہیں،آپ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا۔’یودھا‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار رہےگا۔‘‘