Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم’رادھے‘کی جعلی کاپی وہاٹس ایپ پر شیئرکرنےوالوں کا اکاؤنٹ بند کرنےکاحکم دیا

Updated: May 26, 2021, 1:48 PM IST | Agency | Mumbai

دہلی ہائی کورٹ نےسلمان خان کی فلم ’رادھے...‘ کی جعلی کاپی وہاٹس ایپ پر شیئرکرنے والوں کا اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دیا

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔تصویر :آئی این این

فلم رادھے کے جعلی ورژن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے تعلق سے عدالت نے سخت فیصلہ سنایا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں واٹس ایپ انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘  کے پائیریٹڈ ورژن کو واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے صارفین کےاکاؤنٹ بند کر دئیے جائیں۔  میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں رادھے کے نشریاتی حقوق لینے والے ٹی وی چینل نے واٹس ایپ پر فلم  غیر قانونی طورپر شیئر کئے جانے کوروکنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں فلم کے تقسیم کار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم رادھے پائریسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہاہے۔ اس درخواست کی روشنی میں  ہائی کورٹ نے فلم کی غیر قانونی کاپی فروخت اور شیئر کرنے والے استعمال کنندگان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کوآن لائن پائریسی میں ملوث سسکرائبرز کے فون نمبرز  درخواست گزار  ٹی وی چینل کو دینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکام بھی صادر کیے۔یاد رہے کہ۱۳؍ مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’ رادھے‘ کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ پرریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم فلم ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی اورانٹرنیٹ پر ناظرین کے لیے مفت دستیاب تھی۔  سلمان خان نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ ’’ہم نے آپ کو اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو۲۴۹؍روپے کی مناسب قیمت پر دیکھنے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے باوجود چند پائیریٹڈ ویب سائٹس فلم ’’رادھے‘‘ کو غیرقانونی طور پر دکھارہی ہیں جو ایک سنگین جرم ہے۔ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائیٹس کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK