Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کتابوں کی تصویرٹویٹ کی

Updated: February 02, 2022, 11:07 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کتابوں کی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ اس ٹویٹ میں ان کاکہنا ہے :’’ٹی ۴؍ ہزار ۱۷۷؍ کتابیں۔ ‘‘ یعنی ( ٹوٹل ۴؍ ہزار ۱۷۷؍ کتابیں) آگے انہوں نے ایک شعر بھی ٹویٹ کیا ہے ؎

Amitabh Bachchan tweeted this photo..Picture:INN
امیتابھ بچن نے یہ تصویر ٹویٹ کی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کتابوں کی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ اس ٹویٹ میں ان کاکہنا ہے :’’ٹی ۴؍ ہزار ۱۷۷؍ کتابیں۔ ‘‘ یعنی ( ٹوٹل ۴؍ ہزار ۱۷۷؍ کتابیں) آگے انہوں نے ایک شعر بھی ٹویٹ کیا ہے ؎
 کتنی ساری باتیں رہتی ہیں
جس گھر میں کتابیں رہتی ہیں
( نامعلوم)
  اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف امیت نا دکر نے لکھا :’’ آپ کے بابو جی اور ان کی انمو ل لکھا وٹ کو خراج عقیدت ۔ ان کتابوں کی لکھاوٹ کے ذریعہ وہ آنےو الی کئی نسلوں کو توانائی بخشیں گے ۔ ‘‘اس صارف نے ا میتابھ بچن کے والد  شاعرو ادیب  ڈاکٹرہر ی ونش رائے بچن کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔ ‘‘    خبر لکھے جانے تک اس ٹویٹ کو ۳؍ ہزار ۶۳۸؍ افراد نے لائک کیا ہے جبکہ اسے ۲۰۵؍ مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK