EPAPER
Updated: March 04, 2021, 1:58 PM IST | Agency
ویب سیریز ’آشرم ‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے بابی دیول کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے دور سے بھی گزرے ہیں جب رول نہ ملنے پر وہ ہار ماننے لگے تھے
بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کچھ دن پہلے ہی اپنی ویب سیریز ’آشرم ‘ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اب ایک حالیہ انٹرویو میں ، بابی نے او ٹی ٹی سے اپنی واپسی کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ بڑے اسٹار تھے ، لیکن بعد میں ان کی مارکیٹ ویلیو کم ہوگئی۔
’’ایک وقت آیا کہ میں ہارماننے لگا تھا ‘‘
بابی دیول کہتے ہیں کہ انہیں یہ قبول کرنے میں کچھ وقت لگا کہ اب انہیں مرکزی کرداروں کے بجائے دوسرا کوئی بھی رول کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ایک وقت تھا جب میں بڑا اسٹار ہوا کرتا تھا ، لیکن بعد میں چیزیں میرے لئے ٹھیک نہیں ہوئیں۔ میری مارکیٹ ویلیو بھی کم ہوگئی۔میں ایک ایسے دور سے بھی گزرا جب میں یہ سمجھ نہیںپا رہا تھا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ پھرمیں نے ہارماننے لگا اورمجھے احساس ہوا کہ مجھے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ بابی نے مزید کہاکہ ’’میں نے دیکھا کہ میرے بچوں نے محسوس کیا کہ میں گھر بیٹھا ہوں۔ پھر میں نے سمجھا کہ میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام کردار ادا کرنا ہے ، چاہے وہ مرکزی نہ ہو۔ بطور اداکار مجھے احساس ہوا کہ میں مجھے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ہی میں نے دوبارہ چیزوں کی طرف دیکھنا شروع کیا۔‘‘
بابی دیول کے مطابق اسی وجہ سے اب مجھے بہت زیادہ کام مل رہا ہے۔ لوگوں نے میری محنت دیکھی کہ میں بھی مختلف کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ بابی نے ہدایتکار پرکاش جھا کی گزشتہ سال جاری کردہ فلم’ آشرم ‘ سے بہت اچھی واپسی کی ہے۔ اس ویب سیریز میں’ بابانرالہ‘ کے ان کے رول کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔بابی کے پاس اب کئی پروجیکٹ ہیں ۔وہ `’لو ہاسٹل ‘ ، ’اپنے ۲؍‘ اور’ اینیمل ‘میں بھی نظر آئیں گے۔
’’مداحوں کے پیار اورتعاون سے ایوارڈ ملا‘‘
مداحوں سے مل رہے پیار کے بارے میں بابی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا محسوس کروں۔ یہ میرے پرانے اور نئے پرستاروں کا پیار ہے جو میں نے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے میرے کام کی تعریف کی ہے اور بہت سارے لوگوں نے میری ویب سیریز دیکھی ہے۔ شائقین کے اسی پیار اور تعاون کی وجہ سے ہی مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں اس کے لئے مداحوں کا بے حد مشکور ہوں۔