EPAPER
Updated: August 25, 2021, 2:15 PM IST | Agency | Mumbai
ریالٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کے درمیان جھگڑے ختم ہونے کا نام نہیںلے رہے ہیں۔ حال ہی میں بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ اور ذیشان خان کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں دونوں نے کئی قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے
ریالٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کے درمیان جھگڑے ختم ہونے کا نام نہیںلے رہے ہیں۔ حال ہی میں بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ اور ذیشان خان کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں دونوں نے کئی قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے۔ یہ معاملہ کرن جوہر نے’ ویک اینڈ کا وار‘ ای پی سوڈ میں بھی اٹھایا تھا۔ کرن نے اس جھگڑے کیلئے ذیشان اور اکشرا دونوں کو یکساں طور پر ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ذیشان کوشو کے میزبان سے خوب ڈانٹ پڑی جس کی وجہ سے ذیشان بہت پریشان ہو گئے اور ان پر رات گئے گھبراہٹ طاری ہوگئی ۔ شو کے کچھ دیگر شرکاء نے انہیں سمجھا نے اورسنبھالنے کی کوشش بھی کی لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھلی۔ بعد ازاںبگ باس نے انہیں میڈیکل روم میں بلوا یا ۔ذیشان نے گھر کا باس بننے کے بعد اکشرا کو سامان سمیٹنے کا کام دیا تھاجس کی وجہ سے دونوں میں جھگڑا ہوگیاتھا ۔