EPAPER
Updated: July 17, 2020, 11:03 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری فلم ’تھلائیوی‘ میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٓ اور اداکارہ جے للتا کی والدہ کا کردار نبھا سکتی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری فلم ’تھلائیوی‘ میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٓ اور اداکارہ جے للتا کی والدہ کا کردار نبھا سکتی ہیں۔ سپر ہٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی مشہور اداکارہ بھاگیہ شری جلد ہی فلم انڈسٹری میں واپش آ رہی ہیں۔ بھاگیہ شری نے کنگنا رناوت کے مرکزی کردار والی فلم ’تھلائیوی‘ سائن کی ہے۔ کنگنا اس فلم میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ بھاگیہ شری فلم ’تھلائیوی‘ میں جے للتا کی والدہ سندھیا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں جے للتا کے بچپن سے لے کر سیاست میں عروج پر پہنچنے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ لہٰذا بھاگیہ شری کا کرداراور زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ فلم ’تھلائیوی‘ کی شوٹنگ طویل عرصے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو اور انگریزی میں بھی ریلیز کی جائے گی۔