Inquilab Logo Happiest Places to Work

انل کپورکا بھتیجے ارجن کپور کو مشورہ

Updated: June 05, 2021, 3:12 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار انل کپور نے اپنے بھتیجے ارجن کپور کو کہا ہے کہ وہ ایک دن ’انل کپور‘ ضرور بن جائیں گے۔ مذکورہ ڈائیلاگ ایک اشتہار کا ہے جس میں دونوں ایک ساتھ نظرآ رہے ہیں۔

 Arjun Kapoor and Anil Kapoor can be seen in the advertisement.Picture:INN
ارجن کپور اور انل کپورکو اشتہار میں دیکھا جاسکتاہے۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اسٹار انل کپور نے اپنے بھتیجے ارجن کپور کو کہا ہے کہ وہ ایک دن ’انل کپور‘ ضرور بن جائیں گے۔ مذکورہ ڈائیلاگ ایک اشتہار کا ہے جس میں دونوں ایک ساتھ نظرآ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں چچا بھتیجے ایک ساتھ آخری مرتبہ کامیاب فلم ’مبارکاں‘ میں نظرآئے تھے۔ اشتہار میں ارجن کپور چکن بناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، ان کے اس شوق کو دیکھتے ہوئے، انل کپور نے ٹیگ لائن کہی ’ ’اگر اتنا جذبہ اداکاری میں دکھائے گا تو ایک دن انل کپور ضرور بن جائے گا۔‘‘مذکورہ اشتہار سے متعلق بات کرتے ہوئے ارجن کپور کا کہنا تھا ’’ہم ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ ہوئے اور ہم امید کر رہے ہیں ہم دونوں ایک مرتبہ پھر لوگوں کی باتوں کا مرکز بنیں۔  یہ  دلچسپ اشتہار ہے جس میں میرے اور میرے انکل کے تعلقات کو بیان کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK