EPAPER
Updated: February 11, 2022, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai
الو ارجن کی اداکاری سے سجی فلم ’پشپا: دی رائز‘ایک مہینے بعد بھی دنیا بھر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہے۔
الو ارجن کی اداکاری سے سجی فلم ’پشپا: دی رائز‘ایک مہینے بعد بھی دنیا بھر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہے۔ آمدنی کی بات کریں تو فلم نے ہندی سرکل سے ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے کئی سارے پرانے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس طرح پشپا ۲۰۲۱ء کی سب سےزیادہ آمدنی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ فلم میں ناظرین کو سب سے زیادہ متاثر کن لگا وہ ہے پشپا کا کردار، اس کا اسٹائل، رقص اور چلنے کا انداز۔ الو ارجن نے اس فلم میں بہترین اداکاری کرکے سبھی کا دل جیت لیا ہے۔ الو ارجن کے لئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنے کردار پشپا راج میں پوری طرح ڈھل گئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نےا س کے لئے بہت محنت کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں الو ارجن کا ایک ویڈیو گردش میں ہے جس میں وہ پشپا راج کے لئے میک اپ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انہیں پشپا راج کا میک اَپ کرنے کے لئے کئی گھنٹے لگتے تھے۔