Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالیہ نے رنبیر کپور کی سپر پاور دنیا کو بتادی

Updated: January 05, 2022, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی  اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی سپر پاور دنیا کے سامنے بیان کردی۔

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor. Picture:INN
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی  اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی سپر پاور دنیا کے سامنے بیان کردی۔ بگ باس تیلگو کے پانچویں سیزن کے فائنل راؤنڈ کے دوران عالیہ اور رنبیر کپور شو کا حصہ بنے۔ اس حوالے سے عالیہ بھٹ کے فین کلب نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے کہ جس میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ ’ان کا (رنبیر کی) سپر پاور یہ ہے کہ ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں۔‘‘واضح رہے کہ دونوں اپنی نئے آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی فروغ کے لیے شو کا حصہ بنے تھے۔خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور۲۰۱۷ء سے ڈیٹنگ کرتے آرہے ہیں جبکہ ان کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ ان کی شادی۲۰۲۱ء میں ہوجائے گی تاہم کورونا وائرس کیسز کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK