EPAPER
Updated: February 12, 2022, 12:36 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اُن کی شادی اُن کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے ہوچکی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اُن کی شادی اُن کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے ہوچکی ہے۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی اب تک کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں، دونوں نے ایان مکھرجی کی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کے بعد ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ اگرچہ وہ ابتدائی طور پر اپنے رشتے کے بارے میں خاموش رہے لیکن بعد میں اُنہوں نے عوامی سطح پر اپنے رشتے کا اعلان کردیا۔جہاں مداح عالیہ اور رنبیر کے شادی کے بندھن میں بندھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تو وہیں اداکارہ نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ وہ رنبیر کپور سے پہلے ہی شادی کر چکی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا ’ ’رنبیر کپور نے کہا تھا کہ عالمی وبا کی وجہ سے ہماری شادی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، کیا یہ بات درست ہے؟‘‘اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا ’ ’جی ہاں! ایسا ہی ہے لیکن میں نے برسوں پہلے ہی اپنی خیالی دُنیا میں رنبیر سے شادی کرلی ہے۔‘‘ عالیہ بھٹ نے مزید کہا ’ ’سب کچھ ایک وجہ کیلئے ہوتا ہے اور جب ہم شادی کریں گے توسب کو معلوم ہوجائے گا اور وہ ایک خوبصورت شادی ہوگی۔‘‘