EPAPER
Updated: January 31, 2022, 1:31 PM IST | Agency | Mumbai
علی فضل کی آنے والی بین الاقوامی سسپنس تھرلر فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کے دو نئے پروموز سامنے آچکے ہیں ۔
علی فضل کی آنے والی بین الاقوامی سسپنس تھرلر فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کے دو نئے پروموز سامنے آچکے ہیں ۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ علی فضل کے کردار `اینڈریو جو لینیٹ کے کزن بھی ہیں ، علی کو اس جہاز پر قتل کے ممکنہ مشتبہ افراد میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔لینیٹ کا کردار گل گیڈٹ نے ادا کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم ہندوستانی ناظرین کیلئے خاص طور پر علی کے مداحوں کیلئے دلچسپ ثابت ہوگی کیونکہ فلم میں ان کا کردار یقینی طور پر کچھ غلط کرتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اب جب کہ وہ گل کے ساتھ نظرآرہے ہیں تو یہ کہا جاسکتاہے کہ اس آن اسکرین جوڑی نے سبھی کیلئے `سرپرائزیز رکھے ہوں گے جو وقت آنے پرسامنے آئیں گے۔