EPAPER
Updated: September 16, 2021, 12:53 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نے اپنی سپرہٹ فلم `پھول اور کانٹے کاد وبائیک پر کھڑے ہونے کا اسٹنٹ شیئر کیا ہے۔اجے دیوگن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے شاندار اسٹنٹ کو پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نے اپنی سپرہٹ فلم `پھول اور کانٹے کاد وبائیک پر کھڑے ہونے کا اسٹنٹ شیئر کیا ہے۔اجے دیوگن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے شاندار اسٹنٹ کو پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اجے نے۱۹۹۱ء میں آئی فلم ’پھول اور کانٹے‘ میں بائیک پر اسٹنٹ کیا تھا جبکہ۳۰؍ سال بعد وہ اسی اسٹنٹ کو ٹرک پر کرتے نظر آرہے ہیں۔اجے نے مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ اس نے مجھے اس ’اسپلٹ‘ کی یاد دلا دی جو میں نے۳۰؍ سال پہلے کیا تھا! آپ کے لیے لے کر آئے ہیں انٹرٹنمنٹ اور ویلیو کی ڈبل گارنٹی! مزید تفصیلات کے لیے جڑے رہیں۔‘‘