Inquilab Logo Happiest Places to Work

 اے تھرس ڈے کا ٹریلر جاری

Updated: February 11, 2022, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai

بہزاد کھمباٹا کی ہدایتکاری سے سجی فلم ’اے تھرس ڈے‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔ اس فلم میں  باصلاحیت اداکارہ یامی گوتم مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

A Thursday trailer released|.Picture:INN
اے تھرس ڈے کا ٹریلر جاری۔ تصویر :آئی این این

 بہزاد کھمباٹا کی ہدایتکاری سے سجی فلم ’اے تھرس ڈے‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔ اس  فلم میں  باصلاحیت اداکارہ یامی گوتم مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ ڈمپل کپاڈیا، اتل کلکرنی ، نیہا  دھوپیا بھی اس فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔ یامی گوتم فلم میں  ایک پلے اسکول کی ٹیچر اور کڈنیپر (اغواء کار) بنی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جمعرات کو جاری کردیا گیا ہے۔ ’اے تھرس ڈے‘ ہاسٹیج ڈراما  ہے جس میں یامی گوتم ۱۶؍ بچوں کو مغوی بنالیتی ہیں اور ۵؍ کروڑ روپے کا تاوان مانگتی ہیں۔ٹریلر کی شروعات پلے اسکول سے ہوتی ہے جس میں یامی گوتم نینا جیسوال نامی ٹیچر کے طور پر دکھائی گئی ہیں۔  نینا قلابہ پولیس کو فون کرکے بتاتی ہے کہ اس نے ۱۶؍ بچوں کو اغواء کرلیا ہے ۔ اے سی پی کیتھرین الوریج کے کردار میں نیہا دھوپیا اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچتی ہیں۔ لیکن نینا کہتی ہے کہ جاوید خان (اتل کلکرنی)سے بات کرنی ہے۔ نینا ان سے کہتی ہے کہ پانچ کروڑ روپے چاہئے۔ فلم کا ٹریلر متاثر کن ہے سسپنس سے بھرا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK