Inquilab Logo Happiest Places to Work

انیل کپور کی پہلی فلم کو ریلیز ہوکر ۳۸؍سال مکمل ہوگئے

Updated: June 25, 2021, 11:37 AM IST | Mumbai

ہندی فلموں کے آج بھی جوان نظر آنے والے اداکار انیل کپور کو اپنا فلمی سفر شروع کئے ہوئے ۳۸؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔توانائی سے بھرپور تسلیم کئے جانے والے اداکار نے فلم’وہ سات دن‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا

Anil Kapoor .Picture:INN
انل کپور۔تصویر :آئی این این

 ہندی فلموں کے آج بھی جوان نظر آنے والے اداکار انیل کپور کو اپنا فلمی سفر شروع کئے ہوئے ۳۸؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔توانائی سے بھرپور تسلیم کئے جانے والے اداکار نے فلم’وہ سات دن‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔پیار،یادوں، قربانی اور دل ٹوٹنے کی کہانی پر مبنی یہ فلم ۲۳؍جون ۱۹۸۳ء کو ریلیز ہوئی تھی۔سہ رخی محبت کے درمیان الجھے ہوئے پیچیدہ اور تہہ در تہہ جذبات سے نمٹتےہوئے ، انیل کپور نے اپنی ایماندار اورمعصومانہ اداکاری سےسب کا دل جیت لیا۔ باپو کی ہدایت کاری میںبننے والی اس فلم میں پدمنی کولہا پورے اور نصیرالدین شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔ اپنے خام سے جذبات،دلکش موسیقی اور اداکار کے ایک اداکارکے ایک بھرتے ہوئے میوزک ڈائریکٹر کے کردارکی وجہ سے فلم ابھی تک فلموں کے مداحوں کی ہمیشہ پسندیدہ بنی ہوئی ہے۔انڈسٹری میں ۳۸؍سال گزر جانے کے بعد بھی ، انیل کپور کے پاس اب بھی وہی جادو اور توانائی ہے جو اپنے دلکش اور کرشمے سے شائقین کو راغب کرتے ہیں۔ انہوں نےمسٹر انڈیا ، تیزاب، رام لکھن اور لمحے جیسی بہت سی بڑی بلاک بسٹر فلمیں انڈسٹری کو دیں اور آج بھی یہ جادو باقی ہے۔سپر اسٹار انیل کپور کو آخری بار تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم اے کے ورسس اے کے میں زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اب یہ پاور ہاؤس آئندہ فلم ’جگ جگ جیو‘میں ایک اہم کردار میں نظر آئے گا۔اس کے علاوہ انیل ،کرن جوہر کےتاریخی ڈراما فلم’تخت‘ اورسندیپ ریڈی وانگا کی’اینیمل‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK